لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنادی گئی۔
لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گروپ نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016 اور پی ایس ایل2017 طے کرنے کی کوشش کی تھی۔اوپننگ بیٹسمین کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا تھا۔
2016میں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے چھ کھلاڑی اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔مانچسٹر کران کورٹ کو بتایا گیا کہ فی میچ 30 ہزار پاونڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہونا تھی۔ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا تھا۔
ناصر جمشید پر گزشتہ برس پی سی بی نے کرکٹ کھیلنے پر 10 برس کی پابندی عائد کی تھی۔