نیلم منیر کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا قیمتی تحفہ مل گیا

01:20 PM, 7 Feb, 2020

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کو زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ مل گیا جس کی تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر نیلم منیر نے اپنے اکا ونٹ سے غلاف کعبہ (کسوف )کے ٹکڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ مجھے غلاف کعبہ ملا، جو میرے لیے بہت ہی قیمتی تحفہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ عمرہ ادا کرچکی ہیں، انہوں نے 2015 میں اپنی والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور اس کو زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ بھی قرار دیا۔

مزیدخبریں