شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے،مزید گزاراممکن نہیں،صنم ماروی

01:17 PM, 7 Feb, 2020

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کےلئے فیملی کورٹ لاہور سے رجوع کرلیا۔

صنم ماروی نے اپنے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کیا ۔درخواست گزار صنم ماروی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شوہر حامد علی سے سال 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی اور ہمارے تین بچے بھی ہیں، شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتا پیٹتا ہے، اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم و ستم برادشت کرتی رہی مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

صنم ماروی نے استدعا کی ہے کہ شوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں ہے لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

صنم ماروی فوک کلام کی جانی مانی گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چار چاند کوک اسٹوڈیو کے لگی بنا رین نہ جاگے کوئی سے لگے۔

مزیدخبریں