قومی اسمبلی اجلاس ، بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد   منظور

01:07 PM, 7 Feb, 2020


اسلام آباد : قومی اسمبلی میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے قرارداد کی مخالفت کر دی۔ اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی کہ بچوں اور بچیوں سے زیادتی انہیں قتل کرنے کے مجرمان کو سرعام لٹکایا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کسی کو لٹکانے سے کیا ہو گا۔ طویل قید کی سزا دی جائے۔ ایسے مجرمان کو جیلوں میں سڑنے دیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے رائے لی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لی۔ 

مزیدخبریں