پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق سوات موٹروے کی توسیع کیلئے 70 ارب روپے منظور کئے گئے جس سے سوات موٹروے کو فتح پور تک توسیع کی جائے گی، ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد میں سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی۔ 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے۔
7 پروجیکٹس حتمی منظوری کے لیے وفاق کو ارسال کر دیئے گئے جس میں قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے درمیان سڑکوں کے منصوبے بھی شامل ہیں، سکولوں، ہسپتالوں، ریسکیو سروسز، توانائی سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔