آسیہ بی بی سے متعلق شاہ محمود قریشی نے اہم پیغام دیدیا

09:45 PM, 7 Feb, 2019

لندن :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں ہیں اور آزاد ہیں ، وہ ملک چھوڑنا چاہے تو چھوڑ سکتی ہے۔

گزشتہ روزبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو صاف پیغام دیا، ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آسیہ بی بی آزاد ہے، وہ ملک چھوڑنا چاہے تو چھوڑ سکتی ہے، اگر پاکستان میں رہنا چاہے تو حکومت تحفظ فراہم کرے گی،پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کا اپنا ہوگا۔

مزیدخبریں