ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی

08:33 PM, 7 Feb, 2019

دبئی : ویسٹ انڈیز  ویمن ٹیم نے تین دن ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن کو 146 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے  تین میچوں کی سیریز  کے میچ میں ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے اور میزبان پاکستان کو 217 رنز کا تگڑا ہدف دیا ۔ ونڈیز ٹیم کی جانب سے ڈوٹن نے 96 جبکہ ٹیلز 58 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔

پاکستان کی جانب سے کائنات امتیاز نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز  بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئیں اور پوری ٹیم صرف 70 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان 23 جبکہ جویرہ خان 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ان کے علاقہ کوئی پاکستانی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں ۔

ونڈیز کی جانب سے ڈوٹن اور فلیچر نے 3،3 جبکہ کونل اور ٹیلز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ڈوٹن کو زبردست آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

خیال رہے کہ تین میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 0-1 کی برتری حاصل  ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں