سعودی حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں کو نوکری دینے سے منع کر دیا

08:02 PM, 7 Feb, 2019

ریاض : سعودیحکومت نے اعلان کیا ہے کہ جس نے بھی غیر قانونی رہائشیوں کو روزگار فراہم کیا انہیں قید اور جرمانے کی سزا ہو گی.

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کے بارے میں قانون موجود ہے یا ایسی غیر ملکی جو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا سرحدی قوانین کو روندتے ہیں ایسے کسی بھی شخص کو اگر کسی سعودی نے روزگاریا رہنے کی جگہ فراہم کی تو اسے سخت سزا دی جائیگی۔

سعودی حکام کے مطابق اس جرم میں پائے جانے والے کو چھ ماہ کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر کوئی ادارہ ایسی عمل میں ملوث پایا گیا تو اس ادارے کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا اور اس ادارے کے ڈائریکٹر کو ایک سال کی سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں