قوانین کی پابندی کرنے والے ڈرائیوروں کے جرمانے معاف کر دیئے جائیں گے

01:34 PM, 7 Feb, 2019

ابو ظہبی : دبئی ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ اب قوانین کی پابندی کرنیوالوں اور خلاف ورزی نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے سابقہ جرمانے ختم کیئے جائیں گے۔

دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین پر عمل ہوچکا ہے ۔جس کے مطابق تین ماہ تک خلاف ورزی نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے سابقہ جرمانے معاف کر دیئے جائیں گے ۔

اگر چھ ماہ تک کوئی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو تو پرانے جرمانے کا 50 فیصد معاف ہو جائیگا ۔ اور اسی طرح 9 ماہ تک کوئی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو تو جرمانے کا 57 فیصد ختم ہو جائیگا ۔

اور اگر کسی بھی ڈرائیور نے پورے سال کوئی خلاف ورزی نہ کی ہوتو اس کے سابقہ تمام جرمانے معاف کر دیئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں