اسلام آباد:سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا سپریم کورٹ نے لائسنس بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس بحال کردیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ریمارکس دیئے کہ عرفان قادر صاحب ویلکم بیک ،امید ہے بنچ کے ساتھ آپ کا تعلق اچھا رہے گا۔
جسٹس کھوسہ نے مزید ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا ایشو نہیں ہے ،پراسکیوشن کیلئے کوئی پیش نہیں ہواکسی کی التوا کی درخواست بھی نہیں آئی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عرفان قادر کا وکالت کالائسنس 2015 کے اوائل میں معطل کیا تھا۔