طائف: سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ طائف کے جوری مال کے قریب لڑکیوں کو چھیڑنے والے 4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ لڑکیوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں طائف کے جوری مال کے قریب کھڑے لڑکوں نے پریشان کیا اور ان سے چھیڑ خانی کی تھی۔
پولیس نے نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار کیے جانے والے سعودی ہیں اور تمام افراد کی عمر تیس سال کے قریب ہے۔