سینچورین : جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے سری لنکا ویمنزٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، سیونی لوس میچ اور ڈینی وان نائیکرک سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
سینچورین میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، کپتان ڈینی وان نائیکرک 38، برٹز 36، گڈال 35 اور سیونی لوس 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی، کپتان چماری اتاپتو 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ششیکالا سری وردنے 29 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ڈی کلرک نے 3 اور شبنم اسماعیل نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔