لاہور: متعدد مقدمات میں ملوث مطلوب ملزم اور پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کودبئی سے گرفتار کرلیاگیا۔ عابد باکسرکوچند روز کے بعد پاکستان لایاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل اوراقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ عابد باکسر کے سر کی قیمت بھی مقررکی گئی تھی،ملزم نے پولیس ملازمت کے دوران کئی مقابلے کیے۔ دبئی سے گزشتہ رات گرفتار ہوا۔
واضح رہے کہ عابد باکسر کو پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے جبکہ جرائم کی دنیا سے بھی عابد باکسر ایک گہرا تعلق تھا۔خوف کی علامت سمجھا جانےوالا عابد باکسر گوالمنڈی ،فیروز والا اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا۔
جعلی پولیس مقابلوں کا ماسٹر مائنڈ عابد باکسر گرفتار
10:13 PM, 7 Feb, 2018