بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کاموثرجواب دیاجائیگا،آرمی چیف

09:59 PM, 7 Feb, 2018

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باو¿نڈری پربھارتی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں خطے کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں۔بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کامﺅثرجواب دیاجائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں آج جی ایچ کیوروالپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں جیواسٹریٹجک اورامریکی پالیسیوں کے تناظرمیں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،ایل اوسی، ورکنگ باو¿نڈری پربھارتی اشتعال انگیزی اورآپریشن ردالفساد کے تحت پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باو¿نڈری پربھارتی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں خطے کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں۔بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کامﺅثرجواب دیاجائے گا۔
شرکاءکانفرنس نے اس بات پراتفاق کیا کہ پاکستان اور خطے میں امن وامان کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں حاصل ثمرات کومستحکم بنایا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کومدنظررکھا جائے گا۔

مزیدخبریں