لاس اینجلس ٹائمز کو بیچنے کا فیصلہ

09:50 PM, 7 Feb, 2018

لاس اینجلس: دنیا کے معروف اخبار روزنامہ لاس اینجلس ٹائمز کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اخبار کا مالک ادارہ ٹرونک ٴٴلاس اینجلس ٹائمزٴٴ کو ارب پتی سرمایہ کار پیٹرک سون شی اونگ کو بیچے گا۔ ٹرونک انٹرنیشنل کارپوریشن نے لاس اینجلس ٹائمز کو اس کے ذیلی روزنامہ ٴٴسان ڈیاگو یونین ٹریبیونٴٴ سمیت بائیوٹیکنالوجی سیکٹر کے ارب پتی سرمایہ کار پیٹرک سون شی اونگ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سون شی اونگ ٹرونک میں بڑے ملکیتی حصص بھی رکھتے ہیں۔ ٹرونک کے دوسرے روزناموں میں ٴٴبالٹی مور سنٴٴ اور ٴٴہارٹ فورڈ کورنٹٴٴ شامل ہیں۔

مزیدخبریں