اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیرٹی اتھارٹی(پیمرا) نے ٹی وی چینلز پر ویلنٹائن ڈے کی تشہیر اور نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ سال 13 فروری کے فیصلے کے تحت ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کی تشہیر اور نشریات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے ویلنٹائن ڈے کی نشریات پر پابندی لگادی تھی۔درخواست گزار نے ’ویلنٹائنز ڈے‘ کو غیر اسلامی دن قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔