فلم ”گول مال اگین“ نےمنفرد ریکارڈ قائم کر دیا

06:10 PM, 7 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار   اجے دیوگن کی فلم ”گول مال اگین“ نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس فلم نے ٹی وی پر ہفتے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ فلم 16.3ملین شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس پر پرینیتی چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فلم 20 اکتوبر 2017ءمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، تبو، ارشد وارثی، تشار کپور، شریاس تلپاڈے، کنال کھیمو، پراکاش راج اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار روہت شیٹھی ہیں۔

مزیدخبریں