سینیٹ الیکشن کے لئے اپیلٹ ٹربیونل کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ الیکشن کے لئے اپیلٹ ٹربیونل کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: election commission pakistan senate election notification issue الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے لئے اپیلٹ ٹربیونل کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لیے ایپلٹ ٹربیونل کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا گیا ہے ، ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لئے ٹربیونل بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب میں اسحاق ڈار حنا ربانی کھر سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے جبکہ 100 سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر چکے ہیں۔

کراچی میں سینیٹر بننے کے خواہشمندوں کا میلہ ، چیئرمین رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو اور نثار کھوڑو کی صاحبزادی اور شازیہ مری کی بہن نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔