مادھوری ڈکشٹ کی موٹر سائیکل چلاتے تصویر وائرل

03:48 PM, 7 Feb, 2018

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پہلی بار مراٹھی فلم ”بکٹ لسٹ“ میں موٹر سائیکل چلاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی فلموں کے بعد اب مراٹھی فلم میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور مادھوری فلم میں منفرد انداز میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ انہیں فلم میں پہلی بار موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ مادھوری فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی پنو میں پرابھت روڈ پر کر رہی ہیں۔

اس موقع پر بنائی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں مادھوری موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور انہوں نے کالی لیدر جیکٹ کے ساتھ کالی عینک اور سفید ہیلمٹ بھی پہنا ہوا ہے۔مادھوری کی تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں