بالی ووڈ کی دیسی گرل مداحوں کی جانب سے تنگ کئے جانے پر خوش

03:24 PM, 7 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہوتی ہیں اور انہیں اس وقت بھی اچھا لگتا ہے جب لوگ انسٹاگرام پر انہیں تنگ کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ٹیلی ویژن شو میں ایک مداح نے ان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جس پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے متعلق اتنا سب کچھ جاننے پر بہت متاثر ہوئی ہیں.

مجھے تواس وقت بھی اچھا لگتا ہے جب لوگ انسٹاگرام پر مجھے تنگ کرتے ہیں کیونکہ میں دیکھتی رہتی ہوں کہ میری کہانیوں اور پوسٹس کو کتنے لوگوں نے دیکھا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم ”اے کڈ لائیک جیک “ میں دکھائی دیں گی جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں