مشال کیس، خیبرپختونخوا حکومت کا بری ہونیوالے ملزمان کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

02:36 PM, 7 Feb, 2018

پشاور: ذرائع کا کہنا ہے مشال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سُنائے جانے والے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مشال کیس میں بری ہونیوالے ملزمان کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا صوبائی حکومت تفصیلی فیصلے کے بعد کیس میں کم سزا پانے والوں کے خلاف بھی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مشال قتل کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے آج ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق ایک مجرم کو سزائے موت، 5 مجرموں کو 25 سال قید کی سزا جبکہ عدالت نے 26 افراد کو بری کرنے کا حکم دیا۔

ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج فضل سبحان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر کیس میں گرفتار تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کیس کا مرکزی ملزم عارف کا تاحال لاپتہ ہے جبکہ اس کے بارے میں بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں