سیاحت کے شعبے میں غیر ملکیوں کےلئے ویزوں کا اجرا و تجدید بند, سعودی ذرائع

01:14 PM, 7 Feb, 2018

جدہ: قومی سیاحتی کمیٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد الزمام نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبے میں 25 شعبان تک سعودائزیشن مکمل کر لی جائے ۔ وزارت محنت اور کمیٹی کے اشتراک سے سیاحتی شعبے میں متعدد پیشوں کو مقامی افراد کےلئے مخصوص کر دیا گیا ہے جن پر غیر ملکیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے ۔

 سیاحت و قومی ورثہ کی کمیٹی کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت محنت نے سیاحت کے شعبے میں متعدد پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے مستقل یا عارضی بنیادوں پر ویزو ں کا اجرا بند کر دیا ہے ۔ریجنل لیبر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت محنت کی جانب سے قومی کمیٹی برائے سیاحت اور ورثہ کے اشتراک سے متعدد شعبے سعودیوں کےلئے مخصوص کئے گئے ہیں جن میں رہائشی ہوٹلوں کے ملازمین ، سیاحتی کمپنیوں کے ریجنل ڈائریکٹر ، انچارج افرادی قوت ( H.R )، ٹریولنگ ایجنٹس ، ٹورآپریٹرز ، برانچ مینیجر ، سیکیورٹی گارڈز کے علاوہ سیاحت سے متعلق دیگر پیشے شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کمیٹی برائے سیاحت و ورثہ کی درخواست پر وزارت محنت نے سیاحت کے شعبے میں غیر ملکیوں کےلئے عارضی یا مستقل بنیادوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس کے علاوہ ان پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی ۔ اس ضمن میں شمالی حدود میں قومی کمیٹی کے ریجنل ڈائریکٹر نے سیاحت کے شعبے سے منسلک کمپنیوں اور اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اداروں میں 25 شعبان 1439 ھ بمطابق 11 مئی 2018 تک غیر ملکی کارکنوں کی جگہ مقامی افراد کو متعین کر لیں ۔ ریجنل ڈائریکٹر محمد الزمام نے مزید کہاکہ مذکورہ ڈیڈ لائن کے بعد وزارت محنت اور سیاحتی کمیٹی کے تعاون سے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو سعودائزیشن کا جائزہ لیں گی ۔

مقررہ تاریخ کے بعد غیر ملکیوں کو ملازمت فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ محمد الزمام نے مزید بتایا کہ قومی کمیٹی برائے سیاحت کے پاس سیاحتی شعبے میں ملازمت کے خواہشمند سعودیوں کے بائیوڈاٹا موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ مملکت میں کام کرنے والی سیاحتی کمپنیوں کے مالکان کو چاہئے کہ وہ قومی کمیٹی برائے سیاحت سے رجوع کریں جہاں جاب اکاﺅنٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں ملازمت کے خواہاں سعودی نوجوانوں کی سی وی موجود ہے ۔ دوسری جانب کمیٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند سعودی مرد وخواتین اپنی درخواستیں کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں تاکہ انکی درخواستوں کو مقامی مارکیٹ کو فراہم کی جاسکے۔

واضح رہے وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت کے مختلف شعبوں اور پیشوں کو سعودیوں کےلئے مخصوص کر دیا ہے جن پر غیر ملکیوںکو ملازمت فراہم نہیں کی جاسکتی ۔

مزیدخبریں