واشنگٹن: خاتونِ اول کی امریکی صدر سے ناراضی تاحال دور نا ہو سکی ایک بار پھر سے ٹرمپ نے میڈیا کے سامنے میلانیا کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی جس پر خاتونِ اول نے ہاتھ چھڑوا لیا اور آگے بڑھ گئیں۔ ٹرمپ نے عین موقع پر صحافیوں کی طرف ہاتھ ہلا کر سبکی سے بچنے کی ناکام کوشش بھی کی ۔
امریکی صدر کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیلا کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے بعد سے دونوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار امریکی صدر مختلف مواقع پر ایسا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی صدر کی ایسی کوششوں پر انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
واضح رہے امریکی صدر نے پوپ فرانسس کا ہاتھ بھی پکڑنے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے بھی میلانیا کی طرح ان کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں