’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
ممبئی: ہم عام طور پر سمجھتے ہیں کہ ہم موبائل فون پر جوبھی گفتگو کرتے ہیں وہ پوری طرح محفوظ ہوتی ہیں اور تمام موبائل کمپنیاں ہماری نجی گفتگو کو کسی بھی صورت میں عام نہیں کرتے مگراب موبائل فون پر ہونے والی گفتگو کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی شہر میں پیش آیا جہاں کی پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے بھارت کی مشہور 4 انشورنس کمپنیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگو ں کی نجی معلومات اور ریکارڈ شدہ گفتگو کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔
ممبئی کی پولیس نے مزید انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کمپنیاں نجی جاسوسوں کے ذریعے ریکارڈشدہ کال ڈیٹا موبائل کمپنیوں سے خریدا کرتی تھیں جبکہ پولیس نے ڈیٹا چوری کے الزام میں 7 جاسوسوں کو دھر لیا ہے۔گرفتار کے جانیوالے افراد میں بھارت کی پہلی پرائیوٹ جاسوس رجنی پنڈت کا نام بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ آپ جو بھی اپنے موبائل فون سے گفتگو کرتے ہیں اس کا تمام ریکارڈ موبائل کمپنیوں کے پاس( سی ڈی آر) یعنی کال ڈیٹا ریکارڈ کی شکل میں محفوظ ہوتا ہے اور اس کی خریدوفروخت قانونی طور پر جرم ہے۔