اقوام متحدہ میں صائب ارکات نے امریکی سفیر نکی ہیلی کو ’شٹ اپ‘ کال دیدی

12:42 PM, 7 Feb, 2018

نیو یارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے ’شٹ اپ‘ کہہ دیا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکٹری جنرل صائب ارکات نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر چپ کرنے کا کہا۔

فلسطینی رہنما نے میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر عباس یہودیوں اور مسلمانوں کے مسائل ہم آہنگی سے حل کرنے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کی صدارت کر رہے ہیں لیکن یہ امریکی سفیر صدر عباس پر الزام لگا کر اس عمل کو روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا صدر عباس کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا فلسطینی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ صدر عباس نے اپنی حالیہ تقریر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور نو آبادیاتی منصوبے بنانے پر امریکی صدر پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صدر عباس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں