ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ’فرعون‘ قرار دینے پر عالم دین گرفتار

11:31 AM, 7 Feb, 2018

تہران:ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ’فرعون‘ قرار دینے پر شیعہ عالم دین کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس نے قم شہر سے ایک شیعہ عالم دین حسین شیرازی کو گرفتار کیا ہے اورا ن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک خطاب میں سپریم لیڈر خامنہ ای کو ’وقت کا فرعون‘ کہہ دیا تھا۔

ایرانی ویب سائٹ نے حسین شیرازی کے خطاب کا وہ حصہ نشر کیا جس میں انہوں نے سپریم لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے ایران میں مذہبی بنیاد پر عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو فرعونی طرز عمل قرار دیا۔ انہوں نے حالیہ عرصے کے دوران ملک میں ہونے والے مظاہروں کی تائید کی اور ریاستی تشدد کےخلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین شیرازی ایران کے سرکردہ رہنما صادق شیرازی کے بیٹے ہیں اورایران میں 1979ءمیں برپا ہونے والے انقلاب کے بعد شیرازی خاندان کو کافی اثرو رسوخ حاصل ہوا ہے۔ اس خاندان کی کئی سرکردہ شخصیات ریاست کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہی ہیں۔

مزیدخبریں