مشی گن :امریکی ریاست مشی گن میں راک فورڈ کے جنوبی علاقے گرینڈ ریپڈ میں 13 بچوں کے بعد اپریل میں امریکی جوڑے کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشی گن کے رہائشی امریکی جوڑے جے اور کیٹری ( Jay , Kateri)کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش اپریل میں متوقع ہے جوڑے کے پہلے ہی 13 بچے جو کہ سارے لڑکے ہی ہیں ۔
امریکی ووڈ ٹی وی کے مطابق کیٹری کا کہناہے یہ "آپ کی تین بچے ہوں یا دس سب ایک سا ہی کام کرتے ہیں ، بچے کی پیدائش سے اب پھر گھر میں شور سنائی دے گا"۔کیٹری کا کہناہے کہ چند بچوں کی پیدائش کے بعد ہم نے پیدا ہونے والے بچوں کی جنس کے بارے میں پیشگی جاننے کی کوشش ختم کردی تھی ۔جے کا کہناہے کہ اسے لڑکی پسند ہے ۔تاہم یہ وقت بتائے گا کہ لڑکا ہوتاہے یا لڑکی ۔ہو سکتاہے یہ ان آخری بچہ ہو۔
کیٹری کا بھی یہ ہی کہناہے کہ دونوں نے مل کر فیصلہ کیاہے کہ 14واں بچہ اب آخری ہی ہوگا۔اس کے بعد کوئی اور بچہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کریں گے ،بغیر بچے کے گھر کا خیال ہی مشکل کام ہے ۔