ایشوریا سے میری شادی ’لومیرج‘ تھی:ابھیشک بچن نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

09:49 AM, 7 Feb, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے ایشوریا رائے سے اپنی شادی کے بارے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور فلم انڈسٹری میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے ابھیشک بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور ان کو پسند کرتے تھے لیکن کبھی اس بات کو اظہار کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

سابق حسینہ عالم سے پیار کے اظہار بارے بتاتے ہوئے ابھیشک بچن کا کہنا تھا کہ2007 ءمیں ٹورنٹو میں فلم’گرو‘ کے پریمیئر کے موقع پر انہوں نے ایشوریا سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا فیصلہ کیا اور پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں اداکارہ کو سخت سردی میں اکیلے پاکر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا اور کہا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی۔

جس کے بعد ایشوریا نے وقت ضائع کئے بغیر ان کی پیشکش کو قبول کرلیااور وہ لمحہ میری زندگی کا سب سے اہم تھا۔خیال رہے کہ ابھیشک بچن اور ایشوریا ایک ساتھی 8 فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’سرکار راج‘ اور ’امراﺅ جان ‘قابل ذکر ہیں جبکہ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ارادھیا ہے اور اس کی عمر 6 سال ہے۔

مزیدخبریں