ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی "فلائی دبئی " نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے شاندار پیشکش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی نے بین الاقوامی ریٹرن ٹکٹ لینے والوں کے بچوں کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیاہے ۔ جو مسافر بھی بین الاقوامی ریٹرن ٹکٹ حاصل کر یگا اس کے ساتھ ا س کے بچے کا ٹکٹ بالک مفت دیا جائے گا۔
ٹکٹ کےحصول کی شرائط کے مطابق اکانومی کلاس کی ریٹر ن ٹکٹ خریدنا ، بچے کی ٹکٹ مفت تاہم ٹیکسز اور سرچارج ادا کرنا ضروری ہوں گے ، اس کے علاوہ اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے 12 فروری دن 12 بجے سے پہلے اپنی ٹکٹ بک کروانی ضروری ہے ۔
اس ٹکٹ پر 5 فروری سے 5 جون تک سفر کیا جا سکتاہے ۔ بین الاقوامی مقامات میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں جن کے لیے یہ پیشکش کی گئی ہے ۔
الیگزینڈریا، عمان ، بغداد، بلغراد، کوئٹہ، سیالکوٹ ، فیصل آباد، ملتان ، کراچی اور پیراگوئے شامل ہیں ۔