بھارتی کھلاڑی نے ٹی 20 میچ میں ٹرپل سنچری سکور کر کے نئی تاریخ کر دی

10:43 PM, 7 Feb, 2017

نئی دہلی: گوجرانوالہ کے مقامی کرکٹر کے بعد اب بھارت کے مقامی کرکٹر نے بھی ٹی20 میں حیران کن ریکارڈ بنا ڈالا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا شہری 21 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین موہت اہلاوت نے 72 گیندوں پر 39 چھکیاور 16چوکے کی مدد سے قابل شکست ٹرپل سنچری سکور کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ موہت نے یہ ریکارڈ فرینڈز پریمیئر لیگ میں فرینڈز الیون کی ٹیم کیخلاف بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی کے لالیتا پارک میں کھیلے گئے مقامی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین موہت اہلاوت نے ماوی الیون کے لیے کھیلتے ہوئے فرینڈز الیون کے دوران نا قابل شکست ٹرپل سنچری سکور کر ڈالی۔موہت نے اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لیے محض 72 گیندوں کا سہارا لیا اور اس دوران 39 چوکے اور 16چھکے لگائے ان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 416 رنز سکور کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقامی پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے پہلے تین میچوں میں موہت صرف 5 رنز ہی بنا پایا تھا۔فرینڈز الیون اس ناممکن ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ماوی الیون نے میچ 216 رنز کے مارجن سے جیت لیا۔

مزیدخبریں