پاکستان میں سال کے پہلے چاند گرہن کا دورانیہ

کراچی : پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک میں گیارہ فروری کو سال کا پہلا چاند گرہن ہوگا۔

10:35 PM, 7 Feb, 2017

کراچی : پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک میں گیارہ فروری کو سال کا پہلا چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق امریکہ، افریقہ، یورپ اور ایشیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کا پہلا چاند گرہن صبح تین بج کر چونتیس منٹ پر لگے گا یہ چاند گرہن پانچ بجکر چوالیس منٹ پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا اسکا اختتام سات بجکر تریپن منٹ پر ہو گا۔

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن سات اگست کو ہوگا۔ جبکہ پہلا سورج گرہن چھبیس فروری کو لگے گا جو پاکستان میں نظر نہیں آئیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2017 میں دو سورج اور دو چاند گرہن لگیں گئے۔

مزیدخبریں