روس میں بنی انوکھی لائبریری کہ جان کر کانپنے لگیں گے

10:15 PM, 7 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو : روس میں دنیا کی ایک انوکھی لائبریری کا افتتاح کیا گیا ہے جو برف سے بنائی گئی ہے اور اسے دنیا کی پہلی برفانی لائبریری قرار دیا جا رہا ہے۔

اس انوکھی لائبریری کی برف کی دیواروں پر مختلف اقوال و جملے لکھے گئے ہیں۔ اپنی نوعیت کی منفرد اس لائبریری کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اپنے پسندیدہ عبارات و منتخب جملے بھیجے جنہیں برف سے بنی دیواروں پر کندہ کیا گیا۔اس لائبریری میں انگریزی، روسی، کورین اور چینی زبان میں مختلف کتابوں سے لی گئی عبارتیں درج ہیں۔

کھلے آسمان تلے سجائی جانے والی یہ لائبریری اپریل تک قائم رہے گی، اس کے بعد جب گرمیوں کا آغاز ہوگا تو یہ لائبریری پگھل جائے گی۔

مزیدخبریں