اب ایسی ایپ متعارف جس سے آپ پرسکون نیند کے مزے لے سکیں گے

06:11 PM, 7 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : اکثر لوگوں کو رات میں نیند نہیں آتی اور ان کی ساری رات جاگ کر گزرتی ہے۔ جس کے باعث وہ صبح دفتر وقت پر نہیں پہنچ پاتے اور نہ کوئی کام صحیح طور پر سرانجام دے پاتے ہیں۔ رات کو جاگتے ہوئے لوگ موبائل استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون کے ذریعے آپ پرسکون نیند حاصل کر سکتے ہیں؟آج ہم آپ کو ایسی ایپس کے بارے میں بتائیں گے جن کے ذریعے آپ رات کو گہری اور پرسکون نیند لے سکتے ہیں۔
”سمپل ہیبٹ“ نامی اس ایپ کے ذریعے آپ مختلف اوقات میں مراقبہ کر سکتے ہیں، جیسے سفر کے دوران، چہل قدمی کے دوران اور رات کو سوتے وقت۔ اس ایپ میں ایسا جزو موجود ہے جس کے ذریعے آپ کے دماغ کو سکون ملتا ہے اور گہری نیند آنے کے لئے آپ کا دماغ ٹینشن فری ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ کا روازنہ کا روٹین بہت زیادہ مصروف ہے اور آپ دماغی طور پر بہت ڈسٹرب ہیں تو ایپ ”سٹاپ، بریتھ، تھنک“ آپ کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ اس ایپ میں تھکن، فکرمند اور پریشانی کا والا آپشن سیلکٹ کریں تو اس میں اسی کیفیت کے مطابق مراقبہ کھل جائے گا اور آپ کا دماغ پرسکون ہوجائے گا۔ یہ ایپ کیلینکل ریسرچ کی مدد سے بنائی گئی ہے جس میں بھارتی اور تبت کے مراقبے شامل کیے گئے ہیں۔
”Pzizz“ایپ کی مدد سے آپ نیند اور قلولہ دونوں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں مرد اور خاتون دونوں کی آوازوں میں آڈیو موجود ہے اور اس کے علاوہ کئی طرح کے میوزک بھی موجود ہیں جس کی بدولت آپ بھرپور نیند حاصل کرسکتے ہیں۔
”کام“ رات کو سوتے ہوئے کہانی اکثر چھوٹے بچے سنتے ہیں لیکن اب بڑوں کے لئے بیڈ ٹائم سٹوری کا راوج عام ہوگیا ہے۔ سونے سے قبل کہانی کا سننا بڑے لوگوں کےلئے بہت مو ¿ثر ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی سوتے سے پہلے کہانی سننا چاہتے ہیں اور بھرپور نیند لینا چاہتے ہیں تو فوراً اس ایپ کو انسٹال کرلیں۔
کچھ میلوڈیز ایسی ہوتی ہیں جن کو سن کر آپ کے دماغ کو بہت سکون ملتا ہے اور کانوں کو بھی وہ میوزک بے حد پسند آتا ہے۔ انہی باتوں کو مددنظر رکھتے ہوئے ”ریلیکس میلوڈیز“ کے نام سے ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس میں آپ کو کئی طرح کی میلوڈیز سننے کو مل سکتی ہیں اور ان کو سنتے ہوئے آپ پرسکون نیند پاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں