برٹنی سپیئرز کا دیوانہ اس حد تک چلا جائے گا، اندازہ نہیں تھا

05:56 PM, 7 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: فنکاروں کے مداح ان جیسا روپ اور چال ڈھال اختیار کرنے کے لیے اکثر کئی جتن کرتے ہیں، لیکن کوئی مداح اس معاملے میں اس حد تک جاسکتا ہے یہ کسی نے نہیں سوچا ہوگا۔

امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ برائن رے پاپ سپر اسٹار برٹنی سپیئرز کے اتنے دیوانہ نکلا کہ ان جیسا دکھنے کے لیے 14 سال کے دوران 80 ہزار ڈالرز سے زائد خرچ کردیئے۔ برائن رے نے کہا ہے کہ اس نے جب پہلی بار برٹنی سپیئرز کو دیکھا تب ہی وہ یہ سمجھ گئے تھے کہ گلوکارہ میں کچھ خاص بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں برٹنی سپیئرز کی شکل، آواز اور کوریوگرافی بہترین ہے اور وہ گلوکارہ کی طرح ہی دکھنا چاہتے تھے۔ برائن رے نے برٹنی سپیئرز جیسا بننے کے لیے سب سے پہلے اپنے دانت اور ہنسی گلوکارہ جیسی بنانے کے لیے وینرز بنوائے اور پھر اس کے بعد وہ 14 سالوں کے دوران 90 سے زائد کاسمیٹک سرجریز کروا چکے ہیں۔

امریکی شہری نے کہا کہ برٹنی سپیئرز سے میں ہمیشہ سب سے زیادہ متاثر رہوں گا، میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ دنیا کی بڑی سپر اسٹار ہیں جو بہت محنت سے اس مقام پر پہنچی ہیں۔

مزیدخبریں