”رہتا ہے وہ دور کہیں اتہ پتہ معلوم نہیں“کراچی کی حسینہ کو اَن دیکھے ہیرو کی تلاش

03:20 PM, 7 Feb, 2017

لاہور:بیسویں صدی جہاں بہت سی جدت اپنے ساتھ لائی وہیں دنیا کو گلوبل ولیج بنا ڈالا اور دنیا کے کسی کونے میں کہیں کچھ ہو رہا ہو یا آپ کا کوئی پیارا کھو گیا ہو سوشل میڈیا آپکی مدد میں پیش پیش ہے ۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے کراچی کی ایک دیوانی لڑکی کے ساتھ جس کے پاس اپنے ہیرو کی تلاش کے لیے کوئی اتہ پتہ موجود نہیں ہے سوائے ایک تصویر کے۔

اور تصویر بھی ایسی کہ اُس میں نا معلوم ہیرو کا چہرہ آدھا نظر آرہا ہے ۔موصوفہ نے اپنی سہیلیوں کو بھی پیغامات بھیجے کہ آیا وہ اس سپنوں کے شہزادے کو جانتے ہیں یا نہیں

لیکن کسی کو کچھ معلوم نہیں۔کبھی یوں لگتا ہے کہ فواد خان ہی نہ ہو اور

کبھی علی سیٹھی

اور میکال ذوالفقار

کا شائبہ ہوتا ہے۔لیکن نہ جی !اب تک یہ گتھی سلجھ نہیں سکی۔اگر آپ موصوف کو جانتے ہیں تو اس بے تاب حسینہ کی مدد ضرور کیجئے ۔

مزیدخبریں