کنگنا رناوت نے اپنے یوگا گرو کو 2 کروڑ روپے کا گھر تحفے میں دیدیا

02:13 PM, 7 Feb, 2017

ممبئی :بالی ووڈ کی کوئین کنگنا بھی بہت سخی دل کی مالک ہیں جنہوں نے کچھ عرصے قبل اپنی بہن کو ان کی شادی کے موقع پر مہنگا گھر تحفے میں دیا تھا جبکہ اب اداکارہ نے اپنے یوگا کے استاد کو تحفے میں 2 کروڑ کا گھر دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے یوگا کے استاد سوریہ نارائن سنگھ کو محض تحفے کے طور پر ممبئی کے علاقے اندھیری میں 2 کروڑ روپے کا گھر دے دیا ہے۔
سوریہ نے اداکارہ کو یوگا کی تربیت دی تھی جب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ اب بھی یوگا کی تربیت ان ہی سے لیتی ہیں۔سوریہ نارائن کے پاس یوگا کی تربیت کے لیے کوئی خاص جگہ نہیں تھی، اس لیے وہ ساحل سمندر پر لوگوں کو یوگا سکھاتے ہیں۔ کنگنا نے اپنے استاد کو یہ گھر اس لیے بھی دیا ہے تاکہ انہیں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے معقول جگہ مل سکے۔
سوریہ نارائن نے کبھی بھی کنگنا سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنے استاد کے لیے ایسا کچھ نا کچھ ضرور کریں جس سے ان کی معقول مدد ہوسکے۔

مزیدخبریں