برٹنی اسپئر کے مداح کا دیوانہ پن!

01:50 PM, 7 Feb, 2017

نیو یارک: شوبز کی دنیا کے ستاروں کے بہت سے مداح ہوتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دیوانگی کی حد تک چلے جاتے ہیں۔اور دنیا کو دکھاتے ہیں کہ وہ واقع ہی کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ایسا ہی کچھ کیا ہے مشہورِزمانہ گلوکارہ برٹنی اسپئر کے مداح برائن رے نے۔

برائن برٹنی کا اتنا بڑا مداح ہے کہ اپنے آپ کو ہی برٹنی بنا ڈالا۔برائن نے 14سالوں میں 90کاسمیٹک سرجریاں کروائیں اور اپنی شکل کو برٹنی جیسی بنوا لیا۔برائن نے اس مقصد کے لیے سب سے پہلے اپنے دانت تبدیل کروائے تھے۔برائن کا تعلق امریکی ریاست لاس اینجلس سے ہے اور عمر 31برس ہے۔

برائن نے اس دیوانگی کے بدلے 80ہزار ڈالر سے زاید خرچ کیے۔برائن کا کہنا ہے کہ ”میرے لیے یہ ہی کافی ہے برٹنی دنیا کی عظیم سپر سٹار ہے اور اُس نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے“۔

مزیدخبریں