لاہور:مشہور مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ جو کہ اداکارہ بھی ہیں کی شادی گذشتہ سال کے آغاز میں عبدالقسام جعفری کے ساتھ ہوئی تھی ۔صنم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہونے پر صنم نے بیٹی کو سوشل میڈیا پر دکھانے سے پرہیز کیا تھا۔تا ہم گذشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صنم نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شائع کی جس میں صنم اور عبدالقسام بیٹی کو پیار کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی صنم نے جو پراجیکٹس روکے ہوئے تھے ان پر بھی کام شروع کر دیا ہے اور مارننگ شو میں بھی دوبارہ انٹری دی ہے ۔صنم نے اپنے کرئیر کا آغاز زونگ کے ٹی وی کمرشل سے کیا تھا اور 2008میں ڈراموں کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔