نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں تربیت حاصل کرنے والے بھارتی فوج کے 300 کمانڈوز کو بھارتی ریاست بہار بھیج دیا گیا ہے تاہم بہار پہنچنے سے قبل ہی بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 59 کمانڈوز لاپتہ ہو گئے ہیں ادھر سی آر پی ایف ترجمان نے دعوی کیا ہے کمانڈوز لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ حکام کو آگاہ کیے بغیر اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔
ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق کمانڈوز ایک ٹرین کے ذریعے انڈیا کی مشرقی ریاست بہار جا رہے تھے جہاں انہوں نے ما باغیوں کا محاصرہ کرنا تھا لیکن وہ راستے میں ہی لاپتہ ہوگئے۔ دستے کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ راستے میں ایک جگہ پر ٹرین رکی تو یہ تمام کمانڈوز مجھے اطلاع دیے بغیر ہی کہیں چلے گئے۔
کمانڈر کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد پورے انڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور طرح طرح کے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ما باغی چھتیس گڑھ، اوڈیشا، بہار ، جھاڑ کھنڈ اور آندھرا پردیش کے جنگلات میں پوری طرح متحرک ہیں اور انہوں نے اپنی کارروائیوں کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی فورسز کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔
بھارتی فوج کے انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز لاپتہ ہو گئے
12:36 PM, 7 Feb, 2017