سیکریٹر ی اوقاف نوازش علی احاطہء عدالت میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

12:35 PM, 7 Feb, 2017

لاہور:سیکریٹر ی اوقاف نوازش علی احاطہء عدالت میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق.

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے سیکریٹری اوقاف نوازش علی  کو اچانک سپریم ہائی کورٹ کے احاطہ میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد نوازش علی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تاہم لاہور پولی کلینک کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ نوازش علی انتقال کر گئے ہیں۔

واضع رہے کہ سیکریٹر ی نوازش علی ایل ڈی اے کیس کی سماعت کے لیے سپریم  کورٹ گئے تھے ۔لیکن جج کے کمرے میں جانے سے چند قدم پہلے اچانک بے ہوش ہو کر گر گئے ،جس کے بعد انہیں لاہور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
ہسپتال انتظامیہ نے سیکریٹر ی نوازش علی کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

مزیدخبریں