نیو دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرزنے بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کے دفاتر پر تالے لگو ا دیئے ہیں جب کہ ان کے ملازمین کی بھی چھٹی کردی گئی ہے۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں آفیشلز کو برطرف کیے جانے کے باوجود ان کے آفسز کام کررہے تھے اور وہاں پر کنٹریکٹ پر رکھے جانے والے ملازمین مراعات حاصل کرنے میں مصروف تھے۔
اب دہلی کے ان دفاتر کو تالے لگا دیے گئے ہیں جب کہ بورڈ کی جانب سے فارغ کیے جانے والے ملازمین کو کنٹریکٹ کی تکمیل سے قبل فارغ کرنے پر تین ماہ کی تنخواہ بھی دی جائے گی۔