لاہور:کلاسیکل گھرانے کے چراغ استاد رفاقت علی خان کو آج دل کی تکلیف کے باعث آئی پی سی میں لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اور دل کی ایک شریان میں سٹنٹ بھی ڈالا گیا ۔
علاج کے بعد رفاقت علی اب رُو بہ صحت ہیں ۔ان کو آئی سی یو ٹو میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ رفاقت علی خان پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکار ہیں اور وہ کلاسیکل گھرانے کے نامور گلوکار استاد نزاکت علی خان کے بیٹے ہیں۔