برازیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے، سڑکوں پر قتل و غارت ،متعدد افراد ہلاک

برازیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے، سڑکوں پر قتل و غارت ،متعدد افراد ہلاک

وٹوریا:برازیل کی جنوب مشرقی ریاست "Espírito Santo" میں ملٹری پولیس کی ہڑتال کے بعد لاقونیت ہر طرف پھیل گئی ہے۔ برازیل کی سڑکوں پر قتل و غارت شروع ہوگئی ہے۔ دکانیں لوٹی جارہی ہیں،بسوں کو آگ لگادی گئی ۔ ریپ اور تشدد کے کئی واقعات کی اطلاعات آرہی ہیں۔ دارلحکومت "وِٹوریا" میں ہر طرف پیشہ ور مجرموں کا راج ۔
سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں،لوگ ہر طرف اسلحہ اور بڑی بڑی چھریاں اُٹھائے سڑکوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گورنر نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ برازیل کی ملٹری پولیس مراعات اور کام کرنے کے ماحول سے ناخوش ہو کر احتجاجاً کام نہیں کررہی۔