نیو یارک:آسکر ایوارڈ یافتہ اور ایکشن سے بھر پور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس8 کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم کے نئے ٹریلر نے جہاں مداحوں کو خوش کیا وہیں ایک اداسی کا عنصر بھی شامل ہے کیونکہ نئی آنے والی اس فلم میں عظیم اداکار پال واکر نہیں ہوں گے ۔
واضح رہے کہ پال واکر اسی فلم کے پارٹ 7یعنی فاسٹ اینڈ فیوریس7کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔نئی آنے والی اس فلم میں کئی نئے اداکار بھی شامل ہوں گے ۔
وِن ڈیزل کے اشتراک سے بنی یہ ایکشن اور بدلے کی آگ سے جلتی یہ فلم 14اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ فلم پال واکر کی غیر موجودگی میں بھی مداحوں کے دِل میں ویسا ہی گھر کر پائے گی یا نہیں۔