نئی دہلی:سوشل میڈیا سے کامیابی حاصل کرنے والے چائے والے کے بعد اب تقدیر بدلی ہے نئی دہلی کے بریانی والے کی، دہلی میں بریانی کی ایک دکان میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والے ماجد خان کو بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے دریافت کیا۔
ماجد 7 ہزار روپے ماہانہ پر بغیر کسی چھٹی کے 20 گھنٹے روزانہ کام کرتا تھا، میک اوور اور فیشن شوٹ کے بعد ماجد کی قسمت ایسی بدلی کہ نہ صرف بھارت کی ایک بڑی ماڈلنگ ایجنسی نے اُس کنٹریکٹ آفر کیا بلکہ ماسٹر شیف انڈیا میں اُسے دم بریانی، قورمہ، شامی کباب اور سیخ کباب جیسی اپنی اسپیشل ڈشیں بنانے اور پیش کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
دہلی کے نامور شیف اشیش ماسے نے تو ماجد خان کو نوکری کی پیشکش بھی کر دی، ماڈلنگ ایجنسی کے مالک کا کہنا ہے کہ ماجد خان انتہائی خوش شکل ہیں اور اپنی زبردست مسکراہٹ کی وجہ سے وہ ماڈلنگ کا اگلا بڑا نام بن سکتے ہیں۔