لاہور: شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 25زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج پر حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور آگے جانے والے ٹرالر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں 4افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔