کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں بار بار پوچھے جانے والے سوالات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن "میں ہوں کراچی" میں ماہرہ خان نے کہا کہ اب وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان سے شاہ رخ خان سے متعلق سوالات نہ کریں۔
ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے آبائو اجداد کا تعلق بھارت سے تھا، لیکن 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ان کے خاندان نے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر گھر بنایا تھا، جو ان کے خاندان کا مستقل مسکن تھا۔
ماہرہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ "رئیس" فلم میں کام کرنے کے بعد ان سے متعلق سوالات پر کھل کر گفتگو کی۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سوالات پر تنگ نہیں آتیں لیکن انہیں افسوس ہوتا ہے جب لوگ ان کے جوابات کا غلط مطلب نکالتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "میں چاہتی ہوں کہ اب مجھ سے شاہ رخ خان کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے تاکہ میں اس پر مزید بات نہ کروں