امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی: بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک ایپ فروخت کرنے کا حکم

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی: بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک ایپ فروخت کرنے کا حکم

کیلیفورنیا:امریکہ کی ایک عدالت نے ٹک ٹاک سے متعلق اپنے پرانے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک اپنی ایپ فروخت کرنے یا ملک گیر پابندی کا سامنا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے اور اس کا مقصد غیر ملکی کمپنیوں کے کنٹرول کو محدود کرنا ہے۔ ٹک ٹاک نے اس فیصلے کو امریکی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب بائٹ ڈانس نے اس فیصلے پر عمل درآمد کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹک ٹاک کو فروخت نہیں کرے گا۔

مصنف کے بارے میں