اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 2024 کے دوران جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سال کے دوران مختلف جرائم کے واقعات میں 125 افراد کی جانیں گئیں جبکہ چوری، رہزنی، اور ڈکیتی کے 3200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی اور دھرنوں کے دوران پولیس نے شہر میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے سخت اقدامات کیے، تاہم جرائم کی شرح میں کمی نہ آسکی۔ 24 نومبر کو ایک احتجاج کو روکنے کے لیے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، لیکن اس کے باوجود جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
اسی دوران راولپنڈی میں بھی 273 قتل، 20 رہزنی کے واقعات میں 20 افراد کی ہلاکت، 205 جنسی زیادتیاں، اور بھتہ خوری کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ عوام کی حفاظت کے لیے پولیس کو فوراً مزید اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔