پولینڈ: نوجوان کی حیرت انگیز شادی کی پیشکش، ہیلی کاپٹر سے"میری می"  کا پیغام

03:38 PM, 7 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

پولینڈ:پولینڈ کے نوجوان الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا کو شادی کی پیشکش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے کرائے کے ہیلی کاپٹر کی پرواز میں فضا میں "MARRY ME" اور دل کا نشان اسکیچ کیا۔ یہ منظر فلائٹ ریڈار کی مدد سے ریکارڈ ہوا، جس میں ہیلی کاپٹر کی پرواز اور اس کے روٹ پر واضح طور پر یہ پیغام دکھائی دے رہا تھا۔

یکم دسمبر کو پولینڈ کے ایک نواحی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جب الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اور پائلٹ کے ساتھ 700 فٹ کی بلندی پر ایک گھنٹہ تک پرواز کی۔ جب ہیلی کاپٹر ائیرپورٹ کی طرف واپس جا رہا تھا، تو پائلٹ نے الیگزینڈر کو اشارہ دیا، جس کے بعد الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا سے کہا کہ وہ فلائٹ ریڈار پر پرواز کو ٹریک کرے۔ جب اولیویا نے یہ دیکھا تو خوشی سے "ہاں" کہہ دی اور الیگزینڈر نے شادی کی انگوٹھی نکال کر اسے پہنائی

مزیدخبریں